کاپ ، 26 ؍ جولائی (ایس او نیوز) کاپ کے الگ الگ علاقوں میں چوروں نے ایک ہی رات کو گھروں میں گھس کر تین چوری کی وارداتیں انجام دی گئیں جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اڑا لے جانے میں وہ کامیاب ہوگئے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق چوری کی یہ وارداتیں ایسٹ ویسٹ نرسری کے پاس واقع محمد رفیق ، مدھورا کمپاونڈ میں واقع ابراہیم اور شہناز کے گھروں میں انجام دی گئی ہیں ۔ چونکہ ان تینوں میں گھروں میں چوروں نے پچھلے دروازے سے اندر گھس کر اس وقت کارروائی کی ہے جبکہ مالکین مکان گھر سے باہر گئے ہوئے تھے اور ایک طریقہ کار اپنایا گیا ہے ، اس لئے سمجھا جاتا ہے کہ ان گھروں پر بہت دنوں تک نظر رکھنے کے بعد یہ کام چوروں کی ایک ہی ٹولی نے انجام دیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس واردات میں سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء پر چوروں نے جو ہاتھ صاف کیا ہے اس کی مجموعی قیمت کا اندازہ 6,90,000 روپے لگایا گیا ہے۔ اس واردات کی اطلاع ملنے پر کاپ سرکل انسپکٹر آف پولیس پرکاش، ایس آئی (کرائم) تھیمیش اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور فنگر پرنٹ ماہرین کے علاوہ ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے تحقیقات شروع کی ۔